تامل اور تیلگو اداکار سدھارتھ نے بالی ووڈ کے پروڈیوسر و فلمساز بونی کپور کی تصحیح کردی، بونی کپور نے جونیر این ٹی آر کو ایک نیا چہرہ کہا تھا۔ اس پر سدھارتھ نے کہا آپ سب سے بڑے سپر اسٹار کی بات کر رہے ہیں۔
ایک حالیہ راؤنڈ ٹیبل میں بونی کپور اور سدھارتھ مباحثے میں شریک تھے، جونیر این ٹی آر کا نام اس وقت لیا گیا جب بونی کپور ایک نئے چہرے کی مثال دے رہے تھے جس میں انکا کہنا تھا کہ اگر ایک فلم کامیاب ہو اور اچھی ہو تو پھر ایسے اداکار کو بالی ووڈ میں قبول کیا جاتا ہے۔
پروڈیوسر بونی کپور اور اداکار سدھارتھ کے مباحثے کا موضوع یہ تھا کہ کیا فلم کی کامیابی کی بات آتی ہے تو یہ واقعی اسٹار پاور ہوتا ہے یا پھر اچھے سنیما کا معاملہ۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بونی کپور نے جونیئر این ٹی آر کی مثال دی اور انھیں نیا چہرہ کہا جس پر سدھارتھ نے انکی تصحیح کی۔
بونی کپور نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اچھا سنیما ہمیشہ زبان سے بالاتر ہوکر ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ انھوں نے 1981 کی فلم ایک دوجے کے لیے کی مثال دی، جس پر سدھارتھ نے کہا کیا آج ایسا کچھ ہوسکتا ہے۔
جبکہ ہدایتکار کے بالا چندر اور اداکار کمل ہاسن ساؤتھ میں کافی معروف ہیں لیکن شمال میں فلم بین انھیں کم ہی جانتے ہیں۔
بونی کپور نے اس موقع پر جونیئر این ٹی آر کے بارے میں گفتگو کی۔ انھوں نے سدھارتھ سے کہا کہ وہ ان اتفاق کرتے ہیں لیکن انکا یہ یقین ہے کہ اچھا سنیما ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔