پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کامیڈین اداکار عدنان ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اُنہیں 21 تھپڑ مارے تھے۔
اداکار عدنان ٹیپو حال ہی میں ایک ویب پروگرام میں بطورِ مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے اپنے 23 سالہ کیرئیر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات کے بارے میں بتایا۔
عدنان ٹیپو نے کہا کہ ’ایک سین میں ندا یاسر کو مجھے اپنے بھاری ہاتھ سے تھپڑ مارنے تھے اور میں نے اس سین کو کرنے کے لیے سیٹ پر ندا یاسر کے ہاتھ سے 21 تھپڑ کھائے تھے۔‘
اداکار نے کہا کہ ’میں نے جب ندا یاسر کے بھاری ہاتھ سے 21 تھپڑ کھائے تو میں پوری طرح چکرا گیا تھا۔‘
عدنان ٹیپو کے کیرئیر کا یہ دلچسپ واقعہ سُننے کے بعد میزبان نے کہا کہ ’اگر ندا یاسر یہ اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ کریں تو اُن کا کیا ہوگا جس پر عدنان ٹیپو نے کہا کہ ندا اپنے شوہر کے ساتھ تو محبت سے پیش آتی ہیں۔‘
یاد رہے کہ عدنان ٹیپو ویب شو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ شوبز سے پہلے فوج میں اُن کی سلیکشن ہوگئی تھی لیکن وہ وہاں سے بھاگ آئے تھے۔
عدنان ٹیپو نے کہا تھا کہ میں نے ٹیسٹ پاس کیا اور تقریباََ آرمی میں میرا سلیکشن ہوگیا تھا لیکن میں وہاں سے بھاگ گیا اور پھر میں ’بھگوڑوں‘میں شامل ہوگیا
اداکار کا کہنا تھا کہ میرے بڑے بھائی پاک آرمی میں بطورِ میجر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور اُنہیں دیکھ کر مجھے لگتا تھا کہ میں بھی فوج کی زندگی باآسانی گُزار لوں گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔