• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئیں


چین سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی مزید 5 لاکھ ڈوز کا تحفہ وصول ہو گیا۔ وزیراعظم کے معان خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا، چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چینی نے سائنوفارم ویکسین کی مزید پانچ لاکھ ڈوزز پاکستان کو فراہم کر دیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نور خان ائیربیس پر ویکیسن وصول کی۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

وزرات قومی صحت کے حکام کا کہنا ہے یہ ویکسین چک شہزاد اسلام آباد کے وئیر ہاؤس میں رکھی جائے گی پھر صوبوں کو پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق دی جائے گی۔

تازہ ترین