• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ٹورنامنٹ ،کراچی ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور ائیر گارڈکا فائنل کیلئے کوالیفائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کراچی ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور کراچی ائیر گارڈ کی ٹیموں نے کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ فیصل آباد ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام ایئرپورٹ گراؤنڈ میں ہونےوالے کبڈی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ کراچی اور فیصل آباد ایئرگارڈ کمپنی کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔پہلے سیمی فائنل میں کراچی ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کی ٹیم نے فیصل آباد ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کو37 کے مقابلے میں 45 پوئنٹس ،دوسرے سیمی فائنل میں کراچی ائیر گارڈ کی ٹیم نے سیالکوٹ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کی ٹیم کو29 کے مقابلےمیں 60 پوائنٹس سے شکت دی۔فائنل کراچی میں کھیلا جا ئیگا ۔
تازہ ترین