اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں۔ ہر صورت انتخابات کروائیں گے۔ پارٹی تنظیم بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے۔
ذرائع مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال، انتخابی اصلاحات اور بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔