• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ کے آرگنائزرز کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست نئے بنچ کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عورت مارچ کے آرگنائزرز کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست نئے بنچ کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔ جمعہ کو سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل طارق اسد نے استدعا کی کہ اگر کسی اور بنچ میں یہ کیس بھیج دیں تو بہتر ہوگا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ بھیج دیتے ہیں، ہم آپ کا دل خفا نہیں کرتے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس دوسرے بنچ میں مقرر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

تازہ ترین