• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی۔

احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، آج سے ہر ہفتہ اور اتوار کی شب ریستورانوں کے اندر اور باہر دونوں ہی صورتوں میں کھانے پر پابندی ہوگی، ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔


پیر سے رات دس بجے سے ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر11 بسیں بھی تحویل میں لی گئیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں شدت آگئی،  24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین