کوئٹہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ ٹو عبدالصبورمینگل نے جسٹس نوازمری قتل کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری سمیت پانچ ملزمان خالد، گل بیگ،محمدعالم اور فیض محمد کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد نواز مری کو سات جنوری 2000ء کو بلوچستان ہائی کورٹ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ نوابزادہ گزین مری اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ نوابزادہ گزین مری کی جانب سے اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔