وزیرِاعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ عمران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوگا۔
اسلام آباد میں این سی او سی سینٹر میں ہونے والے اجلاس کورونا ویکسین سے متعلق تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا ویکسین لگنے کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے عالمی وبائی مرض کا شکار ہونے سے پیدا شکوک و شبہات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں ویکسین کی درآمد کے بعد لیبارٹری ٹیسٹنگ اور ڈریپ قواعد پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو کورونا ویکسینیشن کے 2 ہفتوں کے بعد اینٹی باڈیز بننے کے معاملے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔