• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے مسترد ووٹوں کو منظور کرکے چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے7 ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کیے گئے۔



یوسف رضا گیلانی نے درخواست میں استدعا کی کہ سات ووٹوں کو مسترد کیا جانا کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن 7ووٹ مسترد ہونے پر ہار گئے تھے۔یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کئے تھے۔

پارلیمان کے ایوان بالا میں حکمران اتحاد کے مقابلے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار گئے۔

سینیٹ میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 تھی جبکہ اس کے حمایت یافتہ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے تھے۔

تازہ ترین