پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیپال میں کھیلے گئے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جیتے گئے میڈلز میزبان نیپال اولمپکس ایسوسی ایشن کو واپس بھیج دئیے ہیں۔
جس میں دو گولڈ اور تین برانز میڈلز شامل ہیں، واپس کئے گئے میڈلز کی مجموعی تعداد گیارہ ہے جس میں4x100اور4x400 ریلے ریسوں میں حاصل کئے گئے برانز میڈلز بھی شامل ہیں۔
سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے 22مارچ سے شروع ہونے والی سندھ جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے، کوئٹہ میں 23 مارچ سے 2 اپریل تک چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ٹورنامنٹ منعقد ہوگا،انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات مسترد کردئیے۔
فٹبال کے بعد باکسنگ میں بھی پاکستان عالمی سطح پر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے،سکھر جیمخانہ میں سکھر انٹر ڈسٹرکٹ بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ کراچی میونسپل کارپوریشن اور سجاس باہمی مشاورت کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ سجاس کے سات رکنی وفد نے صدر آصف خان کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔