• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز ستارے اداکارہ سوہائے علی ابڑو کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نئی زندگی کی شروعات پر نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے سوہائے علی ابڑو کی شادی کی تقریب میں لی گئی اہلیہ اور دلہن دولہے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے  کہا کہ آپ دونوں کو شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔

ہمایوں سعید نے یہ بھی لکھا کہ میں آپ دونوں کی خوشیاں، خوشحالی اور زندگی بھر کے ساتھ کیلئے دعا گو ہوں۔


دوسری جانب سجل علی اور مایا علی نے بھی ساتھی اداکارہ کی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ  پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔

شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

تازہ ترین