• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار  


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی سول لائن پولیس نے سلطان آباد میں کارروائی کر کے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا ، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں حمید ﷲ عرف چھرہ اور فیض ﷲ عرف سر شامل ہیں، ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 18 فروری کو مومن آباد میں پولیس اہلکار شیراز خان کو شہید کیا تھا،ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نےدوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ ان کاگروہ چھ کارندوں پر مشتمل ہے،گروہ کا سرغنہ رحیم عرف پاشا پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

تازہ ترین