کراچی (اسٹاف رپورٹر) شعیب خان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے نمبر دو سیڈ مزمل مرتضیٰ کو جبکہ عقیل خان نے محمد عابد کو شکست دیکر پاکستان ڈے ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ حیدرآباد میں مینز سنگلزکے سیمی فائنل میں شعیب خان اور مزمل مرتضی کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا جس میں شعیب نے 4-6، 7-6 اور 6-3 سے جبکہ عقیل خان نے محمد عابد کو 2-6 ، 6-4 اور 6-3 سے زیر کیا۔ ڈبلز سیمی فائنل میں عقیل خان اور شعیب خان کی جوڑی نے سعد بلوچ اور عمر قاضی کو جبکہ مزمل اور مدثر کی جوڑی نے ایم عابد اور ہیرا عاشق کو شکست دی۔