• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ واجد کے قتل کی کوشش، 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی

بنگلہ دیش میں دو دہائی قبل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے ملزمان کو سزا سنائی۔ 

ملزمان نے 2000 میں ایک کالج میں دو بم نصب کئے، جہاں شیخ حسینہ واجد کو ریلی سےخطاب کرنا تھا، کالج میں نصب دونوں بموں کو برآمد کرنے کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔


تمام 14ملزمان کاتعلق حرکت الجہاد الاسلامی، جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش سے ہے۔

تازہ ترین