• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروں کی ملکہ پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کی یوم پاکستان کے موقع پر لندن ہائی کمیشن پاکستان میں شاندار پرفارمنس دکھائی جہاں انھوں نے اپنی مدُھر آواز میں ایک سے بڑھ کر ایک قومی اور ملی نغمے پیش کیے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یومِ پاکستان کا پروگرام لائیو اسٹریم کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔

لندن ہائی کمیشن میں ایس او پیز کے تحت صرف اسٹاف کے افراد اور نامور کرکٹر ظہیر عباس کو فیملی کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب کے دوران برطانوی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے اوپیرا کے انداز میں پاکستانی ملی نغمے پیش کیے۔

انھوں نے ’ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم‘، ’ہم سب کا سہارا‘، ’اے وطن پیارے وطن‘ اور اپنا گایا ہوا سپر ہٹ قومی نغمہ ’اے سر زمین‘ گائے۔

ایونٹ کے دوران لائیو اسٹریم کے دوران ان کی کی گائیکی کو سراہا گیا۔

اس بارے میں سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے لندن ہائی کمیشن پاکستان مدعو کیا جاتا ہے تو مجھے دلی خوشی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے دھڑکتا ہے، میں پاکستانی ملی نغمے دل سے گاتی ہوں۔

سائرہ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک برس سے پاکستان نہیں جاسکی ہیں، جس کی وجہ کورونا وائرس ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تازہ ترین