پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے انڈر پاس کی چھت ٹپکنے لگی۔
پشاور میں گل بہار کے مقام پر بی آر ٹی اسٹیشن کے انڈر پاس کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا۔
بی آر ٹی کے اسٹیشن میں پانی کے نکاس کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے۔
ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی میں تعمیرات کے کاموں کا ذمہ دار پشاور ترقیاتی ادارہ ہے۔