• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: این اے 249 ضمنی انتخاب، امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 249 پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق مجموعی طور پر 55 میں سے 44 امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی ہے۔

24 مارچ کو تحریک انصاف کے حنید لاکھانی اور مسلم لیگ ن کے غلام شعیب کے کاغذات درست قرار دیئے گئے، تحریک لبیک کے چاروں امیدوار مفتی عابد مبارک، محمد اسمعیل رضوی، محمد ساجد اور مفتی نذیر کمالوی کے کاغذات بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔


ن لیگ کے مفتح اسمعیل، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال اور پی ٹی آئی کے اشرف قریشی کے کاغذات پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔

قومی اسمبلی کا حلقہ 249 کی نشست فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔

تازہ ترین