• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد شمیم کی ویڈیو،کنور نوید کا چوہدری نثار سے سوال

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نویدجمیل نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارخالدشمیم نامی شخص کی ویڈیو بیان کے حوالے سےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاری علی خان سے سوال کیا ہے کہ وہ قوم کے سامنے میڈیاپر آکر بتائیں کہ جیل سے خالدشمیم کی وڈیوکیسے بنی؟ریکارڈ شدہ ویڈیو کیسے اورکس قانون کے تحت باہرآئی؟۔انہوںنے کہاکہ بعض نادیدہ  قوتوں نے ملک کے آئین و قانون کو مذاق بناکررکھ دیاہے جس سے ناصرف ملک بلکہ خودقانون نافذ کرنے والے اداروںکی بدنامی ہورہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جھوٹے اوربے بنیادمقدمات میںایم کیوایم کے قائدکوملوث کرنے کے لئے سرکاری ایجنسیاں جس حدتک گرچکی ہیںاس کی مثال ملکی تاریخ میںپہلے نہیں ملتی۔ کنورنویدجمیل نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارجتنا جلد ممکن ہوسکے قوم کو بتائیںکہ قانون توڑنے والے چاہے وہ کتنے طاقت ور کیوں نہ ہوں انہیں سزا دی جائے گی تاکہ عوام کا اعتمادقانون پر بحال ہو سکے۔
تازہ ترین