• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: سرکاری تعطیل کے باوجود آج کورونا ویکسینیشن مراکز کھلے ہیں


اسلام آباد میں سرکاری تعطیل کے باوجود بھی آج کورونا ویکسینیشن مراکز کھلے ہیں۔

اس حوالے سے ڈسٹرک ہیلتھ سروسز نے کہا ہے کہ موبائل سگنل اور راستوں کی بندش کے باعث آج ویکسین نہ لگوانے والے افراد پریشان نہ ہوں، ایسے تمام افراد جو آج کی مقررہ تاریخ میں ویکسین نہیں لگواسکے ان کی ویکسینیشن کل کی جائے گی جبکہ وہ رجسٹرڈ افراد جو آج آسانی سے آسکتے ہیں وہ ویکسینیشن لازمی کروائیں۔

ترجمان ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ابھی تک 51 ہزار671 افراد ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ وفاق میں مجموعی طور پر31 ہزار 809 ہیلتھ ورکرز اور سینئر شہریوں کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 77 فیصد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، پمز میں ابھی تک 9 ہزار 193 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

آر ایچ سی ترلائی ویکسینیشن مرکز میں5 ہزار 125 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ سی ڈی اے اسپتال میں 4 ہزار380 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق فیڈرل جنرل اسپتال میں 3 ہزار472 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ پولی کلینک اسپتال میں 3 ہزار293 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 15 ویکسینیشن مراکز ہیں۔

تازہ ترین