• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریتی سانن نے والد کوانتہائی پرسکون شخص قرار دے دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سانن نے اپنے والد کو انتہائی پر سکون شخص قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ کریتی سانن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد راہول سانن کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ نے اپنے والد کے ساتھ لی گئی بچپن کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں ہیں اور اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اس شخص کو سالگرہ مبارک جس سے میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں!!‘


کریتی سانن نے اپنے والد کے لیے مزید لکھا ہے کہ آپ نے تین ضدی، سرپھری اور بچکانہ فطرت کی خواتین کو بہت پیار اور صبر سے قابو کیا ہے! آپ اس پر انعام کے حقدار ہیں! ۔

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید  لکھا کہ میری چھوٹی سے چھوٹی چیز کا خیال رکھنے والے میرے پاپا، گھر کی سب سے پرسکون شخصیت ہیں۔

اداکارہ نے والد سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ دنیا کے سب سے بہترین انسان ہیں۔  

تازہ ترین