• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 

چین کے ماہرین نے کھنڈرات کی کھدائی کے دوران3 ہزار سال پرانا سونے سے تیار فیس ماسک دریافت کیا ہے۔

 ماہرین نے صوبے سیچوان کے شہر سنشندوئی کے تاریخی مقام کی کھدائی کے دوران سونے سے بنا فیس ماسک دریافت کیا۔

سونے کے فیس ماسک پر نہ صرف آثار قدیمہ کے ماہرین خوش دکھائی دیے بلکہ چینی سوشل میڈیا پر لوگوں نے فیس ماسک کی دریافت پر میمز بھی بنائیں۔

دریافت ہونے والے سونے فیس ماسک کی خاص بات یہ ہے کہ وہ چہرے کو مکمل نہیں ڈھانپتا بلکہ وہ نصف چہرے کی پوری سائیڈ کو ڈھانپتا ہے۔

تازہ ترین