پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کورونا کیسز کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر چار اپریل کو راولپنڈی جلسے کو ملتوی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ منسوخی کافیصلہ آج پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کریں گے۔
وزیر صحت سندھ نے بلاول بھٹو کو کورونا پھیلاؤ کے خدشات سے آگاہ کیا، وزارت صحت سندھ کے مطابق راولپنڈی میں کورونا کا پھیلاؤ 17 جبکہ سندھ میں دو فیصد ہے۔
بلاول بھٹو کو آگاہ کیا گیا کہ راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ بہترہوگا ذوالفقاربھٹوکی برسی پرراولپنڈی کا جلسہ منسوخ کیاجائے،