صوابی( نمائندہ جنگ ) یار حسین ضلع صوابی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب کہ ساتھی زخمی ہو گیا ۔رحمت اللہ سکنہ اُڑمل ڈھیری نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھی بخت جمال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گائوں آرہاتھاکہ یار حسین بازار میں شگئی پل کے قریب ڈمپر نمبر Z3042پشاور نے ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بخت جمال جاں بحق جب کہ وہ زخمی ہو گیا۔یار حسین پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔