• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء معاونت اچھی ہوگی توفیصلہ اچھاآئیگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہاہے کہ بار اور بنچ لازم و ملزوم ہیں دونوں کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنا ہےانصاف کی فراہمی میں وکلا کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے نومنتخب صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں جنرل سیکرٹری شاہد شہزاد بھٹی سینئر نائب صدر شاہدہ تنویر چوہدری نائب صدر طارق خان ایڈیشنل سیکرٹری روحما قریشی اور ایگزیکٹو ممبران شامل تھے۔ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ وکلاء کی معاونت جتنی اچھی ہوگی فیصلہ بھی اتنا ہی اچھا آئے گا۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بار اور وکلاء کی ہر ممکن مدد کریں گے، ان کے مسائل کا حل اور لائرز ہاسپٹل کی تکمیل کے لئے مکمل تعاون کیا جائیگا۔
تازہ ترین