• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میئر ملتان و دیگر بلدیاتی نمائندے متحرک ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میئر ملتان و دیگر بلدیاتی نمائندے متحرک ہو گئے ، ملاقاتوں اور مبارکبادوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا تاہم میئر ملتان سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں نے کمشنر ملتان کی درخواست پر چارج نہیں لیا ، بلدیاتی نمائندے آج چارج سنبھالیں گے- تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلع کونسل کے نمائندے متحرک ہو چکے ہیں ، بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی جانب سے ملاقاتوں اور مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے - میئر ملتان نوید الحق ارائیں و دیگر نے گزشتہ روز چارج سنبھالنا تھا ، تاہم کمشنر ملتان نے بلدیاتی نمائندوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملتان موجودگی و مصروفیات کی بناء پر چارج نہ سنبھالنے کی درخواست کی ، جس پر بلدیاتی نمائندوں نے چارج نہ سنبھالا ، ذرائع کے ملتان میئر ملتان ، ڈپٹی میئرز سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے آج چارج سنبھالیں گے، جبکہ دوسری طرف ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین دیوان عباس بخاری نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری ہونے اور حالات واضح ہونے پر چارج سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین