• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی درآمد کا مسلسل دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ

چینی کی منہگی بولیاں موصول ہونے پر حکومت نے چینی کی درآمد کا مسلسل دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) ذرائع کے مطابق حکومت نے چینی کی درآمد کا عمل بھی وقتی طور پر روک دیا ہے جس کی وجہ سے رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کو 50 ہزار ٹن درآمد چینی کی فراہمی مشکل ہوگئی۔

دوسری جانب شوگر ملز نے بھی خام چینی کی درآمد سے حکومت کو انکار کردیا تھا، چینی درآمد کے لیے ٹی سی پی کو دوبارہ منہگی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق چینی کی کم سے کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی تھی، کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے فی کلو میں پڑتی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی فراہم کرنے کے لیے دوبارہ ٹینڈر دیا گیا تھا جبکہ چینی کی درآمد کے لیے سب سے کم بولی الخلیج گروپ نے دی تھی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ٹی سی پی نے چینی کا پہلا ٹینڈر بھی منہگی بولی ملنے پر منسوخ کیا تھا۔

تازہ ترین