• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرنگز‘میوزک بینڈ کے ختم ہونے پر بھارتی بھی دل شکستہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)’اسٹرنگز‘میوزک بینڈ کے ختم ہونے کی خبر نے جہاں پاکستانیوں کو افسردہ وہیں بھارتی بھی اس بینڈ کے ٹوٹنے پر دل شکستہ ہیں۔بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر انکُر تیواری نے اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹرنگز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘بھارتی صارف نے بینڈ کے ٹوٹنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کا بہترین میوزک دینے پر شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بینڈ کے یادگار گانوں سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔معروف بھارتی یوٹیوبر بھوون نے اسٹرنگز بینڈ کے ختم کرنے کے اعلان پر ایک پوسٹ میں اس بینڈ سے منسلک بچپن کی یادیں شیئر کی۔ بھارتی یوٹیوبر بھوون بام کی جانب سے گلوکار فیصل کپاڈیا اور بلال مسعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا گیا۔

تازہ ترین