کراچی (جنگ نیوز) کوئٹہ میں جاری آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ہفتے کو ٹورنامنٹ میں دو اہم مقابلے ہوئے۔ پہلا مقابلہ دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر پنجاب اور آزاد کشمیر کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا مقابلہ ساڑھے3 بجے پورٹ قاسم اور سندھ کے درمیان ہوا۔ اس مقابلے کے بعد پورٹ قاسم اور پنجاب کلرز کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ پورٹ قاسم نے سندھ جبکہ پنجاب نے آزاد کشمیر کو شکست دی۔ایونٹ کے تمام مقابلے پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیو سوپر“ براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پیر سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہوگا۔یاد رہے کہ 23/مارچ سے کوئٹہ میں شروع ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔