• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: شبِ برات پر قبرستانوں میں عوامی اجتماع پر پابندی عائد


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شب برات پر قبرستانوں میں عوامی اجتماع پر پابندی لگادی۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سخت اقدامات اٹھالیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات پر مبنی نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے شادی ہالز کے اندر اور باہر شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے اسپورٹس ٹورنامنٹ، سوشل، کلچرل تقریبات اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات پر بھی اسلام آباد کے قبرستانوں میں عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایچ ایٹ اور ایچ الیون کے قبرستانوں میں شب برات کو دن اور رات کے اجتماع روکے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ قبرستانوں میں میتوں کی تدفین کورونا ایس او پیز کے مطابق ہی کی جائے گی۔

تازہ ترین