• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آج کورونا کے 282 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9140 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 282 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 3271748 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اور صوبے میں اب تک 264888 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 98 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح صوبے میں اب تک 255769 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج خوش قسمتی سے کوویڈ-19 کے باعث صوبے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سندھ میں اب تک4491 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 4628 کورونا وائرس مریض زیرِ علاج ہیں۔

 انھوں نے بتایا کہ 4337 مریض گھروں اور 8 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرِ علاج ہیں، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 283 مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے مجموعی طور پر متاثرہ 250 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 282 کورونا کیسز میں 113 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 50، جنوبی کراچی میں 24، ملیر میں 16، کورنگی میں 12، ضلع وسطی میں 7 اور ضلع غربی میں 4 ظاہر ہوئے۔


جبکہ حیدرآباد میں 35، لاڑکانہ میں 26، میرپورخاص میں 8، گھوٹکی اور ٹنڈو محمد خان میں 7-7، ٹنڈوالہیار اور عمرکوٹ میں 6-6، خیرپور میں 5، نوشہروفیروز اور سجاول میں 4-4، بدین، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں 3-3، جامشورو، سانگھڑ اور نواب شاہ میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین