• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھالیہ، پرانی دشمنی پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل

پھالیہ (نمائندہ جنگ)پھالیہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 3افراد کو قتل کردیا، 3افراد زخمی ہوئے جن میں دو بھائی شامل ہیں 3زخمی ہوئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک، ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی۔چھنی رحیم شاہ پل کے قریب سرگودھا روڈ پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے ویگو ڈالہ پر اندھا دھند فائرنگ کی ، 12سالہ فرہاد منیر،52سالہ منیر احمد، 40سالہ محمدیوسف گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ علی حمزہ، نذیر احمد اور حامد منیر شدید زخمی ہوئے۔مقتولین اور زخمی پھالیہ سے اپنے آبائی گاؤں رکن جارہے تھے۔ حملہ آور واردات کے بعدکار پرسوار ہوکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین ریفر کردیاگیا۔

تازہ ترین