نواب شاہ،میرپورماتھیلو(آئی این پی/نامہ نگار) نواب شاہ اور گردنواح میں شدید گرمی کا راج ہے جہاں درجہ حرارت 42ڈگری تک پہنچ گیا۔گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی نواب شاہ شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، درجہ حررات 42 ڈگری تک پہنچنے کے باعث کاروباری اور تجارتی مراکز میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔سخت گرمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ اتوار کے روز میرپور اوراسکےگردونواح میں اچانک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا درجہ حرارت43سینٹی گریڈ کوپہنچ گیا گندم کی فصل کی کٹائی میں فائدہ جوگرمی کی وجہ سےجلدکٹنےکو تیار ہوجائےگی۔