• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SOPsخلاف ورزیاں،راولپنڈی اسلام آباد میں 78گرفتار

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں کورونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 78افراد گرفتار ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب 18افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،24 دکانیں اور19ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر ایک لاکھ19ہزار500روپے جرمانہ وصول کیا گیا ، ضلعی مجسٹر یٹوں نے 634مقامات پر چیکنگ کی ، ادھر راولپنڈی پولیس نے کورونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزیوں پر43مقدمات درج کرکے 60افراد کوگرفتارکرلیا۔سی پی او احسن یونس نے کہاہےکہ کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پرعملدآمدکوہرصورت یقینی بنایاجائے گااور تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین