• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سے مستقبل میں کسی بھی نوعیت کی ملاقات کو خارج از امکان قرار دیدیا۔

دوشنبے میں ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ آرہے ہیں، وہ استنبول عمل کا حصہ رہے ہیں، اس کے باوجود بھارتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات طے نہیں۔


وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں میری بہت سے ملاقاتیں متوقع ہیں لیکن ان میں بھارتی ہم منصب شامل نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر ملاقات میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ میری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران ایران، قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

انہوں نے ترک ہم منصب سے ملاقات کےحوالے سے کہا کہ ترک قیادت کے ساتھ ملاقات ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہو، فیٹف فورم ہو، ہمیں ہمیشہ ترکی کی حمایت حاصل رہی ہے۔

تازہ ترین