اسلام آباد کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز پر گنجائش ختم ہونے لگی، 64 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔
وائرس سے تین روز میں سو سے زیادہ بچے بھی متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح سوات میں 23 فیصد، پشاور میں 22 فیصد اور اسلام آباد میں 16 فیصد رہی۔
ملک میں مثبت کیسوں کی شرح گیارہ فی صد سے اوپر چلی گئی، مزید اکتالیس افراد جان سے گئے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن روک دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 900 سے زائد ہو گئی۔