اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی )جانی خیل بنوں میں 4 لڑکوں کی گولیوں سے چھنی لاشیں ملنے کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور لرزہ خیز ہے اس واقعہ کی فوری طور پر تحقیقات اور ذمہ درانوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں اور مفصل رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پیر کو رولنگ دیتے ہوئے کہا ، قبل ازیں زاہد درانی نے ایوان میں بتایا کہ قتل کیے گئے چاروں دوست جو انتہائی غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے , یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔