لاہور ( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ناسازطبیعت کے باعث پیر کے روز ہونے والا مسلم لیگ کے اجلاس ایک دو روز کیلئے موخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال، پی ڈی ایم کے معاملات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے غورو خوض کرنا تھا اس اجلاس میں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونا تھا اب یہ اجلاس مریم نواز کی طبیعت کی بحالی کے بعد ہو گا۔