ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے، 24 گھنٹوں میں 100 افراد اس موذی مرض سے انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.82 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سےاموات کی تعداد 14 ہزار 356 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں، پنجاب میں کورونا سے 73،کے پی میں 18،سندھ میں 4اموات ہوئیں۔ کورونا سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 2، آزادکشمیر2، بلوچستان میں ایک موت ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 ہزار 566 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ایک روز میں 4 ہزار 84 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوگئی۔
ملک بھر میں صحتیاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 278 ہوگئی، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہے۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 67 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا کے مریضوں سے بھر گئے، ملتان میں 67 فیصد،لاہورمیں 63 فیصد، گوجرانوالہ میں 60 فیصد وینٹیلیٹرز پر کورونا مریض ہیں۔
گوجرانوالہ کے 85 فیصد آکسیجن بیڈز، سوات کے 84 فی صد آکسیجن بیڈز پر مریض ،پشاور کے 81،گجرات کے 74 فی صدآکسیجن بیڈز کورونا مریضوں سے بھر گئے ہیں۔