• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمداللّہ! میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے: ثمینہ علوی

صدرِ پاکستان عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ثمینہ علوی نے کہا کہ ’الحمداللّہ! صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہورہی ہیں لیکن وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔‘

ثمینہ علوی نے کہا کہ ’میں نے بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج منفی آئے ہیں اور میں اس وقت قرنطینہ میں ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی لیکن قوت مدافعت بننے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔‘

ثمینہ علوی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! کورونا ویکسین بھی لگوائیں اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں عارف علوی نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

صدر مملکت نے دُعا کی تھی کہ اللّٰہ تعالیٰ کورونا وائرس کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لے چکا ہوں، کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگنے کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں، جو مجھے ایک ہفتے میں لگنی تھی۔

تازہ ترین