• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 56 ہزار 211 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وائرس سے مزید 271 اموات ہوئیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ روز  کورونا وائرس کے 40 ہزار 414 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ ممبئی شہر میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 923 نئے کیسز سامنے آئے اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں رات 8 بجے سےصبح 7 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ مہاراشٹر میں تمام اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں ریسٹورنٹس، پارک اور شاپنگ مالز بھی رات کے کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔

دوسری جانب کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 28 لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین