• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 82 لاکھ 42 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 4 ہزار 370 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 19 لاکھ 76 ہزار 1 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 802 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 34 لاکھ 62 ہزار 117 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 206 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ 33 ہزار 801 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 61 ہزار 375 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 681 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 9 ہزار 220 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 14 ہزار 268 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار 354 ہو گئی۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال ےسے تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 62 ہزار 147 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار 855 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 94 ہزار 956 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 45 لاکھ 54 ہزار 683 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 98 ہزار 33 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 28 ہزار 543 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 615 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 37 ہزار 696 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 350 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 35 لاکھ 44 ہزار 957 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 199 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 70 ہزار 825 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 230 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 32 لاکھ 40 ہزار 577 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 76 ہزار 599 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 27 لاکھ 96 ہزار 400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 656 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 866 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 92 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 190 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 84 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 100 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 81 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 1 لاکھ 53 ہزار 364 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 48 ہزار 566 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 278 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین