• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوہائے علی ابڑو نے مہندی کی تصویر جاری کردی

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنی شادی کے حوالے سے چُپ سادھ رکھی تھی تاہم اب ان کے اکاؤنٹ سے ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی ہے۔

سوہائے علی ابڑو نے شوہر شہزر محمد کے ہمراہ بیٹھے مہندی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی۔


تصویر میں سوہائے نے کوئی اظہار خیال نہ کیا لیکن ’پیلے دل‘ والا ایموجی انہوں نے بطور کیپشن استعمال کیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ساتھی فنکار انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے حال ہی میں شہزر محمد سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔


شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

تازہ ترین