• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے لیے 8 نئے ڈرونز خرید رہے ہیں : شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کے لیے 8 نئے ڈرونز خرید رہے ہیں، اسلام آباد میں پولیس کی نفری میں اضافے کی سمری بھی وزیراعظم کو بھیجیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کےلیے سیف سٹی کا قانون منظور کریں گے، اسلام آباد میں ٹورسٹ پولیس تعینات کر رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اور راشن الاؤنس بڑھنا چاہیے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 ایمبولینسز کے ساتھ ریسکیو 1122 کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کےلیے رہائشی منصوبہ بھی تعمیر کریں گے، پولیس لائن میں ویکسین کی سہولت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسی ماہ اسمارٹ کار اور ایگل سروس شروع کررہے ہیں، آئی جی قاضی جمیل کو ٹاسک دیا ہے اسی ماہ سارے کام شروع کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پولیس بھی فرنٹ لائن فورس ہے اس کے لیے بھی ویکسین کا کہہ رہے ہیں، اسلام آباد میں 24 پوائنٹس پر ٹورسٹ پولیس متعارف کرا رہے ہیں، معاشرے اور کلچر میں تھوڑا بہت ٹخ ٹخ ہو جاتا ہے۔


شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا، کشمیر ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے، وزارت داخلہ کا بھارتی وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں۔

تازہ ترین