• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا شوہر اور سوتیلی بیٹی کیساتھ مالدیپ پہنچ گئیں

گزشتہ ماہ ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی اپنے شوہر اور سوتیلی بیٹی کے ساتھ مالدیپ میں سیر سپاٹے کرتے تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دیا مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ مالدیپ کے ساحل پر موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیا مرزا کے ساتھ اُن کے شوہر ویبھوو ریکھی اور سوتیلی بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیا مرزا اپنی نئی فیملی کے ساتھ خوب انجوائے کررہی ہیں۔

دیا مرزا نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم مالدیپ میں کچھ خاص یادیں بنا رہے ہیں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ کی تصویروں کو انسٹاگرام صارفین بہت پسند کررہے ہیں اور اب تک دو لاکھ 58 ہزار سے زائد لائکس اُن کی پوسٹ پر آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دیا مرزا نے بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔

اس سے قبل دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہ جدا کرلی تھیں۔

تازہ ترین