• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھارتی صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ رشہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہے۔

دیا مرزا کی یہ دوسری شادی ہے، فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کرنے والی اداکارہ نے اگست 2019ء میں اپنی راہ جدا کرلی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگست میں دیا مرزا اور ساحل سنگا نے 11 سالہ تعلقات، جن میں 5 سال شادی شدہ زندگی کے بھی شامل ہیں ،علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق دیا مرزا کی شادی کی سادہ مگر پروقار تقریب میں دونوں خاندانوں کے ساتھ چند قریبی دوست شریک ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جوڑے کی شادی کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں، باندرا کے گھر میں ہونے والی شادی کی رسومات کے بعد جوڑے فوٹو گرافروں کو پوز بھی دیے۔

شادی کی سرخ ساڑھی میں پہنی ہوئی دیا مرزا نے اس موقع پر فوٹو گرافروں کو مٹھائی بھی پیش کی، اس موقع پر زندگی کے نئے سفر کے حوالے سے خوشی چہرے سے عیاں تھی۔

بھارتی اداکارہ کی دوسری شادی کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سرخ ساڑھی کے ساتھ سرخ دوپٹہ اوڑھ رکھا ہے جبکہ گلے میں سونے کا بھاری ہار بھی ہے۔

اُن کے شوہر ویبھو ریکھی نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کررکھی ہے، دونوں کی تصاویر میں انہیں شادی کے پھیرے لیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اُن کی شادی سے متعلق خبریں 14 فروری سے سامنے آرہی تھیں، دیا مرزا نے خود بھی انسٹاگرام پر اس حوالے تصاویر شیئر کی اور خبروں کی تصدیق کردی۔



تازہ ترین