• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل چلانے کیلئے سبسڈری کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ


حکومت کی جانب سے اسٹیل مل چلانے کے لیے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیرِ اعظم عمران خان نے نئی کمپنی کے 7 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز کے تمام اثاثے آئندہ ہفتے نئی کمپنی کو منتقل کر دیئے جائیں گے، 550 ارب روپے سے زائد کا خسارہ اور واجبات پاکستان اسٹیل ملز لمیٹڈ کی بک میں رہیں گے۔

لیز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے سرمایہ کار کو کلین بک ملے گی۔


اس سلسلے میں آزاد ڈائریکٹر عامر ممتاز پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کے چیئرمین تعینات کیئے گئے ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی کے قیام کی حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے۔

تازہ ترین