حیدر آباد میں گیس لائن میں دھماکے سے 4 بچے جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے ہیر آباد میں گیس لائن میں دھماکا ہوا، جس کی زد میں آکر 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بچے گیس لائن کے قریب پٹاخے چلارہے تھے کہ لیک گیس پائپ لائن پٹاخے کے سبب دھماکے سے پھٹ گئی۔