• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس13 اپریل کو پشاور میں ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) رمضان المبارک کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل 2021 کو پشاور میں منعقد ہو گا۔چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مو لانا سید محمد عبد الخبیر آ زاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔وزارت مذہبی امور نے اجلاس کے انعقاد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی کوشش ہے کہ رمضان اور عید الفطر کا چاند تنازعہ کا شکار نہ ہو اور پورے ملک میں ایک دن روزہ کیلئے کوشش کی جا ئے ۔اسی لئے کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ 

تازہ ترین