وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے بڑی تجویز رکھ دی۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئیٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ کی تجویز کے بارے میں بتایا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دو ہفتوں کے لئے صوبوں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کی جائے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو یہ درخواست این سی سی کے اجلاس میں دی۔